ابنا: انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جب تک کشمیر کا بچہ بچہ زندہ ہے یہ تحریک جاری رہے گی۔یہ بات انہوں نے کراچی میں قائد آعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سردار یعقوب کا کہنا تھا کہ بھارت کھبی بھی پاکستان کا مخلص نہیں رہا ہے۔ کشمیر کی تحریک 1832 سے شروع ہوئی ہے جو آزادی تک جاری رہے گی۔ کشمیری امن پسند لوگ ہیں اور امن کی بات کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت پراعتماد کیا جائے نہ کہ انہیں نتقید کا نشانہ بنایا جائے۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب نے کشمیر میں زلزلے کے موقعے پر پاکستانی میڈیا کے کردار پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ........
/169